• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان ارض حرم کے دفاع کے لیے تیار ہیں، علما کرام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک سعودی یکجہتی کونسل کے تحت کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی جمعیت اہلحدیث کے یوسف قصوری،ابو تراب، علی محمد ،مجلس ختم نبوت کے مولانا اعجاز مصطفیٰ،ڈاکٹر مقبول مکی،ڈاکٹر شمس الہدی،جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی ،جمعیت علمائے اسلام کے قاری محمد عثمان اور دیگر نے کہا ہےکہ مسلمان ارض حرم کے دفاع کے لیے تیارہیں،امریک اور ا اسرائیل ایران پر حملے بند کریں ،ایران عرب ممالک کو نشانہ نہ بنائے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی سفارت کاری کے سبب امید ہے کہ امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہوجائے گی،امت مسلمہ اتحاد کا مظاہرہ کرے۔پاکستانی عوام اپنے اتحاد سے ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،ہم سعودی عرب ،ایران سمیت امت مسلمہ کے ساتھ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید