کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوادر نے حق دو تحریک گوادر کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ان کے دو گرفتار ساتھیوں کو چار روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ کار سرکار میں مداخلت اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار مولانا ہدایت الرحمان اور ان کے دو دیگر گرفتار ساتھیوں کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افسر نے عدالت سے ان کی ریمانڈ کی استدعاکی جس پر عدالت نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ان کے دو دیگر گرفتار ساتھیوں کو چار روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔