• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز، 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے 7اضلاع کے 25ٹاؤنز کی 246یونین کونسلز کے 984وارڈز ہےہر یونین کونسل میں 4وارڈز ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کا جنرل کونسلر منتخب کرنا ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ ہوگا، دوسرا ووٹ جنرل کونسلر کا ہوگا ہر یونین کونسل 11ارکان پر مشتمل ہوگی، یونین کونسل میں 6افراد براہ راست منتخب ہونگے۔یونین کونسل میں 2خواتین، ایک مزدور، ایک نوجوان اور ایک اقلیت کا نمائندہ شامل ہو گایونین کمیٹی میں مخصوص نشستوں کا انتخاب براہ راست ووٹوں سے منتخب ہونے والے یونین کمیٹی کے 6ارکان کرینگے۔شہر کی 246یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کونسل کے رکن ہونگے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل 367ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں121مخصوص نشستیں ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 121مخصوص نشستوں پر ارکان کا انتخاب کونسل کے 246ارکان کرینگے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 81خواتین، 12مزدور ، 12 نوجوانوں کی مخصوص نشستیں شامل ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 12اقلیتی ارکان، 2خواجہ سرا اور 2معذور افراد کی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں ۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 367ارکان شہر کا میئر منتخب کریں گے۔کراچی شہر میں 25 ٹاؤنز ہیں ہر ٹاؤن کا ایک منتخب ناظم ہوگا ہر یو سی کا منتخب وائس چیئرمین ٹاؤن کونسل کا رکن ہو گا۔ٹاؤن کونسل کے ارکان خواتین، مزدور، نوجوان، اقلیت، خواجہ سرا اور معذور کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کرینگے ۔ کراچی سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پینل اور جنرل ممبر کی نشست پر مختلف یونین کمیٹیوں سے 7امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ کراچی ڈویژن کی جنرل ممبرز اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 22 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات (15 جنوری کو) آج نہیں ہوئے، انتقال کرنے والے امیدواروں میں مختلف یونین کمیٹیوں کے 9چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ 13 جنرل ممبرز کے امیدوار بھی شامل ہیں ضلع وسطی کے 5ٹاؤنز میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 45ہےضلع شرقی کے5ٹاؤنز میں43یونین کمیٹیاں ہیں ضلع کورنگی کے 4ٹاؤنز میں 37یو سیز ہےضلع غربی میں 3ٹاؤنز میں 33یوسیز ہیں ضلع کیماڑی کے 3ٹاؤنز میں 32یوسیز ہیں ضلع ملیر کے 3ٹاؤنز میں 30یوسیز ہیں ضلع جنوبی کے 2 ٹاؤنز میں 26 یوسیز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید