کراچی (جمشید بخاری) بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے انتخاب کے نتائج اور بعد ازاں مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے چناو کے بعد مئیر اور ڈپٹی مئیر کے چناو کے لیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہو گی کوئی جماعت دوسرے مرحلے میں قطعی اکثریت حاصل نا کرنے کے بعد دیگر جماعتوں سے رابطہ کر کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ ہو گا ذرائع کے مطابق پی پی پی کی کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اشتراک سے مئیر کا الیکشن جیتا جائے تاہم اگر گنتی پھر بھی پوری نا ہو تو جماعت اسلامی یا تحریک لبیک کے ساتھ اشتراک کیا جائے جبکہ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اگر جماعت اسلامی کو اشتراک کرنا پڑا تو وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اشتراک کریگی۔