کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تربت بازار میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاتفصیلات کے مطابق تربت بازار میں کلچرل کمپلیکس کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم دھماکے سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد بازار بند ہوگیا۔ متعلقہ انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔