کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے، انکی خدمات لازوال اور جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا،حکمران خلفاء راشدین کا طرز حکمرانی اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات مل جائیگی،اہلبیت واصحاب کرام کی عظمت وفضیلت بیان کرنا مسلمانوں کا شعار ہے،ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سخاوت،ایثار وقربانی کی جومثالیں قائم کیں ان سے نبی کریم ﷺ سے محبت کی بے پناہ محبت چھلکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم صدیق اکبر کے موقع پر تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مرکزی قائدین علماء ومشائخ اہلسنت کی بڑی تعداد نے کی شرکت کی،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت کی پہچان لبیک یارسول اللہ اور ہر صحابی جنتی جنتی کا نعرہ ہے جو ہمارے اسلاف ننے ہر دور میں بلند کیا ہے،انہوں ن ے کہاکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے شریعت کے نفاذ کو قائم کرکے انصاف کی بالادستی قائم کی اور مظلوم کو حقوق مہیا کئے،پاکستان سنی تحریک نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔