• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان واپسی کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو ایکٹو کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔

اہم خبریں سے مزید