لاہور(کورٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے بہترین پرفارمنس دی جبکہ مسلم لیگ نواز تو ختم ہوگئی ، اسکا ووٹر تو کہیں نظر ہی نہیں آیا،35 استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ کا ڈر اور خوف نظر آرہا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مسلم لیگ نواز توبالکل گھبرا گئی ہے، جب سے نواز شریف پر پر الزام عائد ہوا ہے کہ اس نے لندن میں بیٹھ کر سازش کی جس کے تحت ارشد شریف کو قتل کیا گیا اور پھر عمران خان کو گولیاں ماری گئیں، لندن پولیس اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،میاں نواز شریف کا پاکستان آنا اب بہت مشکل ہوچکا ہے، میرا مشورہ ہے کہ اگرمسلم لیگ ن ارشد شریف کیس میں ملوث نہیں تو لندن میں تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرے، عمران خان قومی اسمبلی میں نہیں جا سکتے، سٹرکوں پر آسکتے ہیں، اب وفاق اور پنجاب میں اکٹھے الیکشن نہیں ہوسکتے ہیں۔