اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظوری کے بعد وزارت تجارت نے اڑھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ اڑھائی لاکھ ٹن مجموعی برآمدی کوٹے سے پنجاب کی شوگر ملوں کو 61فیصد کوٹہ پہلے آئو پہلے پائو اصول کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ سندھ کی شوگر ملوں کو 32فیصد چینی کی برآمد کا کوٹہ وہاں کے صوبائی کین کمشنر نے تقسیم کیا ہے۔ پسما ایکسپورٹ کے باعث ملک میں چینی کے ریٹ 85سے 90کے درمیان رکھے گی سندھ کی شوگر ملوں نے تمام چھوٹی بڑی شوگر ملوں کو مساوی کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خیبر پختوا کی شوگر ملوں کو 7فیصد چینی کا برآمدی کوٹہ دینے کی وفاقی وزارت تجارت نے منظوری دی ہے۔