دالبندین (آن لائن)پاکستان اور ایران کے حکام نے سرحدی امور پر باہمی تعاون بڑھانے اور سرحد پار سے ہر قسم کے غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کیا ہے سرحدی پلرز کے سالانہ معائنہ و مرمت اور تالاب میں اضافی تجارتی گیٹ کھولنے پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک کے حکام نے 25 جنوری سے سرحدی اضلاع کی عوام کے لیے 15 روزہ اجازت نامے کے تحت آنے جانے والا راستہ راہداری گیٹ کھولنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔