• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، خصوصی افراد کیلئے ’’معذور‘‘ کی اصطلاح استعمال سے روکدیا

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کیلئے معذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ اس حوالہ سے جسٹس سید منصور علی شاہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔یہ فیصلہ پنجاب میں گریڈ 17 کی ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں دیا گیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ایک کیس میں کہہ چکی ہے کہ خصوصی افراد کے لئے معذور افراد کے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن خصوصی افراد کے لئے معذور جیسے الفاظ استعمال نہ کرے۔پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا امتیاز برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق منفی سماجی رویوں اور دفاتر تک آسان رسائی میں مشکلات کے سبب خصوصی افراد عملی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید