• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، چین تعلقات نئے مرحلے میں داخل، ترقی وخوشحالی مشترکہ خواب، بلاول بھٹو

اسلام آباد (شنہوا ، وقائع نگار)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کی توقع ہے، دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ، قابل تجدید توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے رواں ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ میں چینی خبر رساں ادارہ شنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ71 سال کے دوران پاک چین رہنمائوں کی کئی نسلوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو پروان چڑھایا ہے، ہمارے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں، پاکستان اور چین علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں اور قومی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ خواب میں بھی شریک ہیں،سی پیک کی بدولت بھی پاک چین باہمی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ، چین پاکستان کے طلباء کے لئے اولین منزل بن چکا ہے، مستقبل میں سی پیک نہ صرف چین اور پاکستان کے لیے بلکہ دنیا بھر کے تیسرے فریق کے لئے بھی نئے مواقع فراہم کرے گا، چین کے ساتھ قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں،ہم چینی کاروباری اداروں کا پاکستان کے سولر پاور انیشیٹو میں شامل ہونے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد حاصل ہو گی۔

ملک بھر سے سے مزید