شورکوٹ(رائے ایاز اکبر)نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کا آبائی علاقہ ضلع جھنگ ہے وہ 1978 میں پیدا ہوئے ۔
سید گھرانے کے چشم و چراغ محسن نقوی نے اپنی ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول لاہور سے حاصل کی۔
محسن نقوی نے کریسنٹ ماڈل سکول سے فراغت کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور گریجوئشن کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ کی ریاست میامی کی اہائیو یونیورسٹی میں چلے گئے۔
میامی میں رہتے ہوئے انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے CNN میں انٹرن شپ کے ذریعے صحافت کا تجربہ حاصل کیا اس دوران سی این این میں بطور سنیئر پروڈیوسر ساوتھ ایشیا اور پھر بعد میں ریجنل ہیڈ بن گئے ، پاکستان میں CNN کے نمائندے کے طور پر خدمات بھی سرانجام دیں ۔
انہوں نے افغان وار کی دلیرانہ کوریج کی اور اپنے ادارے سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا ۔مشرف دور میں بے نظیر بھٹو جب پاکستان آرہی تھیں تو سی این این کی جانب سے محسن نقوی نے ہی وہ آخری انٹرویو کیا جس میں محترمہ نے پاکستان میں اُن کی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا یہ انٹرویو تہلکہ خیز رہا ۔