• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے سکھر اور اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدوں کیلئے انٹرویوز آج ہونگے

کراچی( سید محمد عسکری) آئی بی اے سکھر یونیورسٹی اور اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر سکھر کے وائس چانسلر کے عہدوں کے لیے انٹرویو پیر 23جنوری کو ہوں گے۔ پہلے اروڑ یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے امیدواروں سے انٹرویو ہوگا اور پھر آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے انٹرویو ہوگا۔ دونوں جامعات کے لیے 50 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ آئی بی اے سکھر میں وائس چانسلر کی نشست گزشتہ ڈھائی برس سے خالی تھی جب وائس چانسلر نثار صدیقی کرونا کے باعثانتقال کرگئے تھے جس کے بعد میر محمد شاہ کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا تھا اور تاحال وہ اسی عہدے پر کام کررہے ہیں۔ اروڑ یونیورسٹی سکھر گزشتہ برس شروع کر کے ڈاکٹر ثمرین حسین کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ پیر کو تلاش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت تلاش کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر طارق رفیع کریںگے تاہم ان کا کردار کچھ زیادہ نہیں ہوگااصل کردار سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں اد اکریں گے کیو ں کہ وائس چانسلر کی سمری سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جاتی ہے اور مرید راحموں کسی بھی رکن پر اعتماد نہیں کرتے ہیں اور میڈیا امیدواروں کے نام آنے پر وہ اجلاس میں اعتراض کرتے ہیں۔کمیٹی کے باقی مستقل اراکین میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سبکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی شامل ہوں گےجب کہ آئی بی اے سکھر کے لیے دو ماہر آئی بی اے کرچی کے ایگزیکٹو ڈاکٹر اکبر زیدی اور سلیم حبیب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر طارق امین کمیٹی کے رکن ہوں گے جب کہ اروڑ یونیورسٹی کے لیے جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور ریٹائرڈ یوروکریٹ سہیل اکبر شاہ رکن کے طور پر شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید