کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر میں بجلی کی طرح بجلی کے طویل دورانیہ بریک ڈاؤن کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں بھی عدالتی امور متاثر رہے۔ متبادل ذرائع سے صرف عدالتی کمروں میں بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ عدالتی امور سے منسلک مختلف برانچیں اندھیرے میں ڈوب گئیں۔ نئی درخواستیں دائر کرنے کے لیئے تصدیق کا عمل بھی رکا رہا کیونکہ ویریفیکشن برانچ کے کمپیوٹرز بند رہے اور سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سائلین بجلی کی فراہمی کے انتظار میں رل گئے۔ سندھ ہائی کورٹ کی دیگر برانچوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔