کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ انچولی پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ جی بی کے وزیر برائے سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی،زاہد علی آخونزادہ اور سید سکندر عباس گیلانی بھی موجود تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی کی ، وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا شکریہ اداء کیا۔