• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، نوڈیرو میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کیلئے مقامی افراد کو اسلحہ فراہم

لاڑکانہ (این این آئی)لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں بڑھتے ہوئے جرائم کے سبب کمیونٹی پولیس کے طور پر شہریوں کو اسلحہ اور دیگر سامان فراہم کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ʼپیپلز چوکیداری سسٹمʼ کے تحت تقریباً 2 درجن کے قریب چوکیداروں کو گولیاں اور ٹارچ وغیرہ فراہم کی گئی ہیں ،نظام کی نگرانی کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے سینئر نائب صدر نثار مراد بھٹو، نوڈیرو شہر کے صدر سید ارشد راشدی، جنرل سیکریٹری انور اور اے ڈی بھٹو پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 24 چوکیداروں میں سے 20 نے اپنی تعیناتی کی جگہوں پر رپورٹ کر دیا جبکہ 4 چوکیدار پیر کو رپورٹ کریں گے، ان لوگوں کو شناخت کے کارڈ اور یونیفارم کے علاوہ ہر مہینے 15 ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹاؤن کو2 سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ ہر سرکل میں 6 علاقے شامل ہیں، دو چوکیدار ہر پوائنٹ پر تعینات کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید