کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر دو فروری کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں جہاں چھ ٹیموں کے تربیتی کیمپ لگیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں مصروف کھلاڑیوںحارث رؤف،محمد وسیم، محمد رضوان، محمد نواز، خوشدل شاہ، نسیم شاہ، افتخار احمد، اعظم خان اور دیگر کو ہدایت کی ہے کہ وطن واپس آکر پی ایس ایل میں اپنی ٹیموں کی جانب سے تیاریوں میں شریک ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کو 2 فروری تک واپس آنے کا کہا گیا ہے۔