• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل گجرات ہنگامہ بارے تحقیقاتی کمیٹی نے کام مکمل کر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے حالات معمول پرآگئے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل خوشی محمد کومعطل جبکہ ہنگامہ آرائی کرنے والے اسیروں کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ دو روز قبل راولپنڈی ریجن جیل خانہ جات کی اہم جیل ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بعض شرپسند اسیروں کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کے حکم پر ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل اور سپرٹینڈنٹ جیل نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا تھا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل خوشی محمد کی نااہلی، غفلت اور مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے بدھ کو بھی گجرات جیل کا دورہ کیا اور سرکاری املاک کے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تحقیقاتی عمل مکمل کرنے کے ساتھ اسیروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، کھانے کا معیار چیک کیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کئے۔
اسلام آباد سے مزید