• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی او ملتان معین مسعود کی سربراہی میں ریجنل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 40 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی پروموشن بورڈ اجلاس میں سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ، ڈی پی او لودھراں کاشف اسلم ، ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار اور ڈی پی او خانیوال نعیم عزیز سندھو نے شرکت کی، اس موقع پر آر پی او معین مسعود کا کہنا تھا کہ سنیارٹی اور اچھے سروس ریکارڈ پر ترقیوں کی منظوری دی گئی ہے، جلد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید