ملتان (سٹاف رپورٹر)میاں نواز شریف جانثار تحریک کےچیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے پارٹی ورکرز کو اہمیت دی جائے ٹکٹ دئیے جائیں اس طرح مسلم لیگ ن مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی، چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ عبداللہ نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد مسعود کو میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔