• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، عالمی فیڈریشن نے خواتین کمیٹی کا نام تبدیل کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے خواتین میں اس کھیل کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرام کی منظوری دی ہے اورعالمی فیڈریشن نے خواتین ہاکی کمیٹی کا نام تبدیل کر دیا ہے جبکہ ایف آئی ایچ خواتین کمیٹی کا نام مساوات اسپورٹس کمیٹی رکھا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ برابری اور ان کی زیادہ سے زیادہ اس کھیل میں شمولیت کو اجاگر کرنا ہے،ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کی صدارت میں بھارت میں ہوا، اجلاس میں فیڈریشن کے ارکان ملکوں کی فیڈریشنوں کو فعال کرنے اور ان کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے ساتھ رابطے کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید