• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 35روپے اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے کاظالمانہ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے ،انھوں نے کہاحکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام دشمن پالیسیاںبنا رہی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے،دینا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے، مگر پاکستان کے حکمرانوں نے عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر اپنی عوام کو جینا مشکل بنا دیا ہے ،پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی ناکامیوں کی بد تر ین تصویر ہے ،عوام کو توقع تھی کہ ماضی کے ناکام طرز حکمرانی کو بدلا جائے گامگر یہ حکو مت عوام دشمن پالیسیوں میں سابقہ حکمرانوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید