• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، سی ٹی ڈی آپریشن، 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ،تورڈھیر‘جہانگیرہ (نمائندگان جنگ ) ڈیرہ اورصوابی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے سا تھ جھڑپ میں 4 شرپسند مارے گئے۔ شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرھنڈ کے مقام پر آپریشن، 2 دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ایک گرفتار ، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی ‘ جوابی کارروا ئی کے نتیجے میں 2دہشتگرد مارے گئے ‘مارے جانیوالے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد انہ کارروائیوں میں ملوث تھے ، آ پریشن میں بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ دریں اثناء صوابی پولیس کےھنڈ کے مقام پر آپریشن میں 2 شرپسندہلاک ،ایک گرفتار کر لیا گیا ، ڈ سٹر کٹ پو لیس صوابی کی طر ف سے30 جنو ری کو جا ری پریس ریلیز کے مطا بق کہ کل علی الصبح انٹیلیجنس ایجنسیوں سے شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیر قیادت بھاری نفری ضلعی پولیس نے حسب اطلاع موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اس دوران شرپسندوں کو بذریعہ لاوڈ سپیکر سرنڈر ہونے کا کہا تاہم انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی جبکہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اپریشن کی نتیجے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں نے زخمی حالت میں خود کو ہینڈ گرینیڈ سے اُڑا دیا،آپریشن کے دوران پولیس محفوظ رہی واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ جگہ جگہ سخت چیکنگ جاری ہے ۔

اہم خبریں سے مزید