سکھر ( چوہدری محمد ارشاد ) سندھ بھر میں برسات اور سیلاب کے دوران مختلف واقعات میں چار ہزار افراد جاں بحق رپورٹ ہوئے،232 خاندانوں کو دس لاکھ روپے مالی معاوضہ دیا گیا، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سیلاب زدہ علاقوں سے نکاسی آب کیس کی سماعت میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ڈبل بینچ نے سماعت کی، سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز کے علاقوں سے سیلابی پانی کی عدم نکاسی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران پی ڈی ایم اے اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے اعداد و شمار میں واضح فرق دیکھ کر جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے خیر پور سے22ہزار نوشہروفیروز اور سکھر سے بیس بیس ہزار خیمے غائب ہیں کیوں نا متعلقہ افسران کے خلاف سامان غائب ہونے کا چارج فریم کیا جائے۔