• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے رحم آپریشن کی ضرورت، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے پہلے سوا ل کیا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دوبارہ سخت آپریشن کی ضرورت ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ ڈی جی حج کیلئے خاتون کے سر پر دوپٹہ بہانہ ہے اصل میں انہیں اپنا بندہ وہاں بٹھانا ہے

 سلیم صافی نے کہا کہ دہشتگردی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھ کر توجہ دینے کی ضرورت ہے

دہشتگردی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحہ پر لانے کی ضرورت ہے، ہماری ریاست نے کوشش کی کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آجائے

اسٹیبلشمنٹ ہمیں یہ جھوٹ بتاتی رہے کہ ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کا آپس میں تعلق نہیں ہے

ٹی ٹی پی کے بارے میں ہم سے جھو ٹ بولا جاتا رہا کہ انڈین را اور این ڈی ایس کی پیداوار ہے لیکن اب تو افغانستان میں دونوں ایجنسیاں ہی نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید