• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد،لاہور(نمائندہ جنگ،خصوصی رپورٹر) تھانہ روشن والا کے علاقہ چک 235ر ب میں زمیندار نے مبینہ طور پر موبائل فون چوری کرنے پر ملازم کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔ ورثاء نے سمندری روڈ پر شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی جس کے بعد پولیس نے 3 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔نگران وزیر اعلی کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی، پولیس رپورٹ کے مطابق ننکانہ کے رہائشی نذیر احمد کا 17 سالہ بیٹا حسن نذیر زمیندار ریاض کے خلاف پانچ ماہ سے ملازم تھا دو روز قبل حسن پر موبائل فون اور 10 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگا کر اس سے پوچھ گچھ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا ، گذشتہ روز اس کی لاش جانوروں کی حویلی میں کمرہ سے لٹکتی ہوئی ملی ، واقعہ کے بعد ورثاء نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ زمیندار ریاض وغیرہ نے اسے قتل کیا ہے ۔دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد میں مالک کے مبینہ تشدد سے ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کاحکم دیاہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جاں بحق ملازم کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید