• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں 12کھلاڑیوں کے کھیلنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق ٹیم منیجر خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے تشکیل دی تھی،خواجہ جنید نے اس کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں موجودہ سیکرٹری حیدر حسین نے دوبارہ رپورٹ طلب کی اور خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگائی گئی۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم کو گول مسترد کردیا گیا جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پی ایچ ایف کے قانونی مشیر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی، مس کنڈکٹ کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔

اسپورٹس سے مزید