کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پچھلے دس برسوں میںفیڈریشن کے بعض امور میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ان میں کچھ مالی بدعنوانی کے علاوہ قیمتی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ بھی شامل ہے، صدر فیڈریشن بریگیڈئیر( ر) خالد سجاد کھوکھر نے اس کی منظوری دے دی ہے، جلدکمیٹی تشکیل دی جائے گی۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پچھلے پانچ سالوں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔