کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی اور فروری میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہا، اور انہیں اس سلسلے میں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔