• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ایک اور وکٹ گر گئی، عارف سعید مستعفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی ایک اور وکٹ گرگئی، مشہوربزنس مین چوہدری عارف سعید نے بھی استعفی دے دیا ہے۔ وہ اس سے قبل سابق بورڈ میں بھی بورڈ آف گورنرز کا حصہ تھے۔ اس سے قبل سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور سابق خاتون کپتان ثناء میر نے کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے آئین کی شق38کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی میں چیئر مین کے علاوہ گیارہ اراکین کا ہونا ضروری ہے۔ قانونی مسائل کے باعث چیف سلیکٹر ہارون رشید کو مینجمنٹ کمیٹی میں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ہارون رشید چیف سلیکٹر بن گئے ہیں اس لئے وہ منیجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہورہے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید