کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے بلوچ طلباء کونسل بہاولپور میں دوسال جاری غلط فہمیاں دورکرکے دوستوں کے تحفظات کا خاتمہ کردیا نعیم بلوچ نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں موجودتنظیمی دوست کونسل کے شانہ بشانہ متحدہوکر بلوچ طلباء طالبات کے مسائل کاحل یقینی بنائیں اختلاف حقیقی اورنظریاتی بنیاد رکھنا جمہوریت کاحُسن ہے جس کاحل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے موجودہ حالات میں ہمیں تقسیم درتقسیم کی بجائے متحدہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کی جامعات میں بلوچ طلباء کونسل اور بلوچ طلباء وطالبات کے مسائل پر آوازبلند کرتے رہینگے۔