• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کا خواجہ فرید سوشل ہسپتال کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کوثر خان نے خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹندنٹ مختار رسول نے ہسپتال کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی، طبی آلات ودیگر شعبوں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا مریضوں سے ہسپتال کے تحت ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔
ملتان سے مزید