• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز تبادلوں کے بعد اے ڈی سیز اور اے سیز کی فہرستیں تیار

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) نگران حکومت کی طرف سے انتظامی اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں سرکاری دفاتر میں ہوکا عالم ہے۔دفاتر میں اعلی افسران کی عدم موجودگی کے باعث نچلے درجے کے ملازمین بھی ادھر ادھر رہتے ہیں۔نگران حکومت کی تشکیل کے بعد پہلے صوبائی سیکرٹریز پھر کمشنرز اور اب ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی فہرستیں تیار ہیں۔افسران روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہورہے ہیں جس کے باعث سرکاری امور کی انجام دہی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہےجبکہ سرکاری خزانے پر شدید دباؤ بڑھا ہے۔
اسلام آباد سے مزید