کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہاکی کے حلقوں نے حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان ہاکی کو مزید نقصان پہنچے گا اور کھیل کی سر گرمیاں بھی متاثر ہوگی ، فیڈریشن حکام پہلے ہی ایشین گیمز اور ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنا پارہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی رکن اختر رسول کی صدارت کے دور میںہاکی زوال کاشکار ہوئی، خواجہ جنید ہر فیڈریشن میں ٹیم انتظامیہ کے طور پر شامل رہے مگر ٹیم کی کار کردگی صفر نظر آئی، اصلاح الدین سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کےصدر ہیں۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں گے ۔