• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی اسمگلر سے 29 لاکھ ریکور، پاکستانی کارڈ پر سفر کرنیوالے 2افغان آف لوڈ

پشاور(نمائندہ جنگ ) ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 29لاکھ روپے کی ریکوری کرلی جبکہ پاکستانی نائکوپ کارڈ پر سفر کرنے والے 2افغان مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی منی لانڈرنگ سرکل کی نگرانی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم دوست محمد کو سوات سےگرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے 29 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کلاتھ شاپ کی آڑ میں ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھاجس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ادھر ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران پاکستانی نائکوپ کارڈ پر سفر کرنے والے 2 افغان مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ۔محمد آصف اور محمد حامد نامی مسافر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جارہے تھے۔دونوں مسافر نومبر 2022 کو بھی اسلام آباد ائیرپورٹ سے آف لوڈ ہوچکے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے غلط بیانی کر کے پاکستانی نائکوب کارڈ حاصل کئے۔ بعد ازاں ملزمان کو قانونی کارروائی کےلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید