اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔ دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا،شیخ رشید کا موقف لیتے، جبکہ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید دوران حراست اپنے جملوں سے بار بار مقدمے میں لگی دفعات کے مرتکب ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ شیخ رشید این اے 60 اور این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیلئے درخواست دائرکرسکتےہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نےکی۔جج نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا آپ کےمطابق شیخ رشید عمران خان کے قتل کی سازش کاحصہ نہیں؟