• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود غرض ٹولہ قابض، 22کروڑ عوام کو ملک چلانے کا حق دینا چاہئے، اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے انصاف ڈاکٹرز فورم کی ملک گیررکنیت سازی مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ ساز وقت سے گزر رہا ہے اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونیوالا ہے ، پاکستان پر خود غرض ٹولہ قابض ہے جبکہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کو ملک چلانے کا حق دینا چاہئے، یہ جو مرضی کر لیں انتخابات کو نہیں روک سکتے کیونکہ 22 کروڑ لوگ فیصلہ کرچکے ہیں یہ کسی سیاسی جماعت کی نہیں جنگ قوم کی جنگ ہے اسلئے لازم ہے کہ ہر کوئی آزادی کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے یہ جنگ پاکستان کی عوام جیتے گی یہ لکھ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید