• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک ہفتہ میں بھاری مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ہفتے میں 31 کارروائیوں کے دوران66 ملین ڈالر مالیت کی 1758 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2خواتین سمیت27 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 6.708 کلوگرام ہیروئن، 1446.098 کلوگرام چرس ،31.900کلو گرام افیون ،19.558 کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،0.031کلو ویڈ اور 254کلو کیٹامائن شامل ہیں ۔راولپنڈی میں 9 کارروائیوں کے دوران 288.098 کلو منشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں قبضے میں لی گئیں ۔ برآمدہ منشیات میں 30.900کلو افیون، 4.192 کلو گرام ہیروئن ،239.354کلو چرس اور 13.652 کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس شامل ہے ۔
اسلام آباد سے مزید