• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفات پا نے والے 45 آئیسکو ملازمین کی بیواؤں اور بچوں میں تقرر نامے تقسیم

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) آئیسکو آپ کا اپناا دارہ ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ اس کی بہتری کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے والدین کی طرح آئیسکو کو کامیابیوں کی نئی منازل پر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ایمپلائی سن کوٹہ کے تحت وفات پا جانے والے45ملازمین کی بیواؤں اور بچوں میں ریگولر کی بنیاد پر تقرر نامے تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آپ کے والدین نے اس ادارے کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ہمیں آپ کو آئیسکو میں بھرتی کرکے آج خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید