• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن، تحریک لبیک کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک لبیک کے این اے155 سے امیدوار حاجی اختر رضا قریشی اور این اے 156سے امیدوار ملک محمد ریحان جوئیہ نے الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، اس موقع پر کارکنان نے لبیک کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے امیدواروں استقبال کیا، اس موقع پر ضلعی امیر مفتی محمد مظہر چشتی، چوہدری بلال نور رضوی، چوہدری زاہد حمید گجر ، علامہ عبدالطیف مہروی ،نعیم حیدر عوامی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
ملتان سے مزید