ملتان(سٹاف رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات، ڈاکٹر ندیم قیصرانی 570 ووٹ حاصل کر کے وائی ڈے اے ملتان کے صدر منتخب ہوگئے ، ان کے مدمقابل ڈاکٹر میاں خضر نے 545 ووٹ جب کہ ڈاکٹر عبد القدوس نے 137 ووٹ حاصل کئے، پولنگ نشتر ہسپتال میں ہوئی جوصبح 8 بجے سے شروع ہو کربغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔