• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد غیر محفوظ، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا سیکرٹری بھی لٹ گیا

اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکرٹری کو بھی اسلام آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں ا سٹریٹ کرائم جتنا اب بڑھ چکا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کےسینئر افسر کیساتھ بھی واردات ہوچکی ہے، میرے سیکریٹری شام کو واک کیلئے گئے تو انہیں بھی لوٹ لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید