لاہور ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ ملک کی درست مجموعی آبادی کا اندازہ لگانے کے لئے ڈیجیٹل مردم شماری کروائی جا رہی ہے جو آج 11 فروری سے شروع ہو کر 31 مارچ 2023 تک جاری رہے گی جس کے لئے صرف لاہور میں 821 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر لاہوریوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔