• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی کا خط، لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ، الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد (صالح ظافر) الیکشن کمیشن ملک کے ایسے حصوں میں عام انتخابات کے انتظامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جہاں مردم شماری اور حلقہ بندیوں کا کام سرفہرست ہے۔ الیکشن کمیشن میں پیر کو صدر عارف علوی کی جانب سے کمیشن کو لکھے گئے خط اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات 90؍ دن میں کرانے کے احکامات کی روشنی میں ایک اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کمیشن صدر عارف کو وزارت دفاع کی جانب سے دیے گئے جواب سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرے گا جس میں الیکشن میں فوج کی مطلوبہ تعداد میں فراہمی سے معذرت کا اظہار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید