راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)کچہری چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کیلئے راولپنڈی پولیس لائن کی زمین مانگ لی گئی ، ذرائع کے مطابق منصوبے کے مطابق کچہری چوک میں فلائی اوور اور انڈرپاس بنایاجائے گاجب کہ کچہری چوک سے عمارچوک تک دورویہ سڑک کوکشادہ کیاجائے گا جس کے لئے آرڈی اے نے سی پی او کولیٹربھیجاہے جس میں کہاگیاہے کہ اس منصوبے کے لئے پولیس لائن کے مرکزی گیٹ سے تقریباً دس فٹ اندرتک کی زمین درکارہے جس کے لئے این اوسی جاری کیاجائے ،ذرائع کاکہناہے اگریہ زمین سڑک میں شامل کردی گئی تواس سے نہ صرف لاکھوں روپے کی مالیت سے کچھ عرصہ قبل تعمیرکیاگیا پولیس لائن کا مرکزی گیٹ بلکہ گزشتہ برس تعمیر ہونے والی راولپنڈی پولیس کے شہداء کی یادگارکوبھی مسمار کرکے سڑک کی توسیع میں شامل کردیاجائے گا،ادھرواقفان حال کاکہناہے کہ راولپنڈی میں 2017سے زیرتعمیرسی پی اوآفس بلڈنگ کی عدم تکمیل کے باعث جہاں پولیس کوشدیدمشکلات کاسامنارہاہے وہاں بعض سینئرپولیس افسروں نے بغیرکسی منصوبہ بندی کے سرکاری خزانہ کے کروڑوں روپے پولیس لائن میں بنائے گئے دفاتر اورہالزکی تعمیرپرلگادئیے ،دوسری جانب کچہری چوک ری ماڈلنگ اورپرانے ائرپورٹ روڈکی کشادگی بارے مختلف پراجیکٹس پرمسلم لیگ ن کی سابقہ صوبائی حکومت کے دورسے سوچ بچارہورہاتھا اوربعدازاں پی ٹی آئی دورحکومت میں بھی اس منصوبے پربات چیت ہوتی رہی اوریہ بات واضح تھی کہ اس حوالے سے پولیس لائن کی دیوارکوپیچھے دھکیلاجاسکتاہے لیکن ا س حوالے سے راولپنڈی کے سابق سی پی اوزنے بغیرکسی منصوبہ بندی اورمتعلقہ اداروں سے مشاورت کئے بغیرپولیس لائن کے دیوقامت مرکزی گیٹ اورپولیس شہداء کی یادگارکی تعمیرپر سرکاری خزانہ سے بھاری رقوم خرچ کرڈالی ۔