• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پر جرمانہ جاوید آفریدی نے صدقہ قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم کے کراچی کنگز کے خلاف جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔ بدھ کواپنے بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز پر میچ فیس کا 10 فیصد پر جرمانہ لگایا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے ہرایا تھا۔ پی سی بی کے مطابق دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

اسپورٹس سے مزید