• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے کارروائی نہ کی تو دہشت گردی کو دوسرے ممالک تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی، بلاول

میونخ(ٹی وی رپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کی عبوری حکومت نے اپنی سرزمین سے سرگرم عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کیا تو دہشت گردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خطے میں افغانستان کے حوالے سے سب سے اہم مسئلہ ملک کی سیکیورٹی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ افغانستان سے باہر بھی ہر رنگ و نسل کی دہشت گرد تنظیموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری یا افغان حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے معاملے پر خاطر خواہ سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید