• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید پر فرد جرم کیلئے 2 مارچ مقرر

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق کیس میں عدالت نے شیخ رشید پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی، عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے ، 15 مارچ کی تاریخ دے دیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں ، چالان آگیا ہے ،لمبی تاریخ نہیں دے سکتے ، عدالت ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے، عدالت کے باہر گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ جیسے یہ چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے دوبارہ سسرال جانا پڑے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی ۔
اہم خبریں سے مزید