• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں، شیخ رشید

لاہور(ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ صدر عارف علوی آج( پیر کو) الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں، آئینی طور پر صدر مملکت عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں‘ اگر میں مارا گیا تو زرداری، رانا ثنا، بلاول بھٹو اور نوازشریف ذمہ دار ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے‘ صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں گے۔مریم نوازکا کہنا ہے کہ میری حکومت نہیں، پھر بتایا جائے کس کی حکومت ہے، مریم نواز کے بیانیے کے ساتھ ان کا شوہر نہیں کھڑا، ان کو 5روپے دینے کیلئے کوئی تیار نہیں، یہ زبردستی ترکی جاتے ہیں، آئی ایم ایف ان سے مطمئن نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید